حکومت لگژری گاڑیوں کی فروخت میں اب تک ناکام


اسلام آباد: حکومت  تمام غیر ضروری لگژری گاڑیوں کی فروخت میں اب تک  ناکام ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی بھرپور کوشش کے باوجود 24 قیمتی گاڑیاں ابھی تک فروخت نہیں ہو سکیں۔

حکومت کی طرف سے ان مہنگی گاڑیوں کو بیچنے کے لئے سات مرتبہ آکشن  کی گئی۔

فروخت نہ ہوسکنے والی گاڑیوں سے متعلق پتہ چلاہے کہ ان میں سے 24 گاڑیوں میں سے 20 قیمتی بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہیں۔

وزیراعظم آفس نے ایف بی آر کو نیلامی کے لئے کل 49 گاڑیاں بھیجی تھیں۔ان میں وزیراعظم ہاؤس کی 3 مہنگی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ نیلامی کے لئے بھیجی جانے والی گاڑیوں میں دفترِ خارجہ کی 9، کابینہ ڈویثرن کی 27، آئی بی کی 10 گاڑیاں شامل تھیں۔آکشن میں 25 قیمتی گاڑیاں نیلام ہو گئیں، 24 گاڑیاں تاحال خریداروں کے انتظار میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی گاڑیوں کو نیلام کرنے کے لئے ان کی قیمت بھی کم کی گئی۔

ایف بی آرحکام  نے 20 مہنگی گاڑیوں کی نیلامی کے لئے حکومت کو دو تجاویزبھی دے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم ہاؤس کی مزید 49 گاڑیاں نیلام ہوں گی

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی: 70 گاڑیاں فروخت

پہلی تجویز یہ دی گئی ہے کہ لگثرری گاڑیوں کو لاہور اور کراچی میں نیلام کیا جائےکیونکہ  ان لگژری گاڑیوں کو لاہور اور کراچی میں اچھے خریدار مل سکتے ہیں۔

دوسری تجویز یہ دی گئی ہے کہ ان مہنگی گاڑیوں کو واپس ان کے اداروں میں بھیج دیا جائے۔ان گاڑی کو غیرملکی سرکاری مہمانوں کے استعمال میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے بعد ہیلی کاپٹرز کی نیلامی کا فیصلہ

یاد رہے کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت قیمتی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ 17 سمتبر 2018ء کو ہوا تھا

پہلے مرحلے میں 102 گاڑیاں نیلام ہوئی تھیں۔ پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی نیلامی سے قومی خزانے میں لگ بھگ  20 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے


متعلقہ خبریں