کرائسٹ چرچ حملہ، شوٹر نے دس منٹ قبل نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ای میل کی


کرائسٹ چرچ حملے سے دس منٹ پہلے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو ای میل کرکے حملے سے آگاہ کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دہشت گرد نے حملے سے متعلق بنائے گئے منشور کو جیسنڈا آرڈن کو ای میل کی تھی۔

ای میل میں وزیراعظم، قومی اور بین الاقوامی میڈیا اور سیاست دانوں سمیت 70 افراد کو بھی ٹیگ کیا گیا۔

ای میل میں حملے کی وجوہات کا بتایا گیا لیکن حملہ آور نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ یہ حملہ کب کرنے جارہا ہے۔ ای میل کو تحقیقات کے لیے نیوزی لینڈ کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک آسٹریلوی شخص نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ: دو مساجد پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی

اس حملے کےبعد سے کئی پاکستانی لاپتہ ہیں۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی حکام سرگرم ہیں۔

نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہونے والے حملے کو نیوز لینڈ کی وزیر اعظم دہشت گردی کا واقعہ قرار دے چکی ہیں لیکن اس کے باوجود مغربی اداروں نے اسے دہشت گرد حملہ لکھنے سے گریز کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفیں خاصے برہم ہیں۔


متعلقہ خبریں