16 سالہ سوئیڈش لڑکی امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد


ملالہ یوسف زئی کا کم عمر میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا، یورپی ملک ناروے کے تین اراکین پارلیمنٹ نے 16 سالہ لڑکی کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میگزین ٹائمز کے مطابق سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی گریتا تھنبرگ کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق موثر خدمات سرانجام دینے کے پیش نظر امن کے نوبل انعام کے نامزد کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں یورپی پارلیمنٹ کے ان اراکین سے بات کی گئی جنہوں نے گریتا تھنبرگ کو نامزد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی اور شعور عام کرنے میں ان کی خدمات بے مثال ہیں جس کی وجہ سے انہیں نوبل انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

گریتا تھنبرک 2003 میں سوئیڈن میں پیدا ہوئیں۔ ہائی اسکول کے طالبہ نے کم عمری سے ہی ماحولیاتی تبدیلی کے مضرات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کاموں میں کوشاں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ انہیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کا خیال اس وقت آیا جب وہ 2018 کے موسم گرما میں سخت گرمی کے باعث اسکول نہیں جا سکی تھیں۔

مسلسل گرمی کے باعث اسکول سے غیر حاضری سے تنگ آ کر انہوں نے اپنےاسکول سے ایک چھوٹے سے مظاہرے کی شکل میں ایک مہم کا آغاز کیا۔

اس مظاہرے کے بعد انہیں سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹس پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی جس سے متاثر ہو کر دنیا بھر کے 200 شہروں کے بچوں نے ایسا ہی ایک مظاہرہ کیا۔

ان کی انتھک کاوشوں اور موسمیاتی تبدیلوں کی مہم نے جلد ہی عالمی توجہ بھی حاصل کر لی جس کے بعد انہیں بڑے فارمز پر مدعو کیا جانے لگا۔


متعلقہ خبریں