وزیراعظم کالعدم تنظیموں، مودی کے خلاف نہیں بولتے: بلاول

کاش عمران خان دوسرے بھٹو ہوتے، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم تنظیموں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نہیں بولتے تاہم پی ٹی آئی کو طالبان کو اپنا بھائی بولتے ہیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ملک کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی، جن اداروں کو تحفظ دینا تھا، وہی ناانصافی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے مسائل لاحق ہیں، جمہوری کرائسز ہے جس کیلئے جدوجہد کی سب غصب کئے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹ لوگ ملک چلا رہے ہیں ملک کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی الیکشن میں، سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور ساری طاقتوں کو بھگا دیا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ہورہی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا بڑا فقدان ہے، لوگ در در گھوم رہے ہیں اپنے پیاروں کیلئے، پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے جھوٹ نکلا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا جبکہ بےروزگاری میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ صوبہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، وفاقی حکومت سندھ کا حق ادا نہیں کررہی۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت بحران کا شکار ہے، پی پی پی بہادروں کی جماعت ہےجوہرصورت حال کامقابلہ کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گمشدہ افراد ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، مائیں اور بچے اپنے پیاروں کو ڈھونڈ نے کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں