9 سالہ مارشل آرٹ پاکستانی بچے نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ ڈالا



جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ مارشل آرٹ رضوان اللہ نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا دیا۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں جس کی مثال جنوبی وزیرستان کا 9 سالہ بچہ رضوان اللہ ہے۔رضوان نے 30 سیکنڈ میں 46 بار ہیلی کاپٹر اسپین کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

رضوان نے بھارتی مارشل آرٹ پلیئر پرابھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بھی درج کرلیا۔ پرابھاکر نے 30 سیکنڈ میں 30 بار ہیلی کاپٹراسپن کیا تھا۔

رضوان اللہ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مارشل اکیڈمی میں تربیت لیتا یے۔ رضوان کے ٹرینر محمد عرفان محسود بھی 17 ریکارڈ بناچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ممتاز مارشل آرٹ آرٹسٹ راشد نسیم نے بھارت سے بیک وقت تین گنیز بک ریکارڈ چھین لیے تھے۔

راشد نسیم نے ایک منٹ میں ماتھے سے زیادہ سے زیادہ اخروٹ توڑنے، ایک منٹ اور تین منٹ میں کہنی کے زیادہ وار کرکے تین نئے عالمی ریکارڈ بنا ئے تھے۔

انہوں نےایک منٹ میں ماتھے سے 241 اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو اس سے قبل بھارت کے نوین کمار کے پاس تھا، جنہوں نے 217 اخروٹ توڑے تھے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے  دو مزید ریکارڈ بھی اپنے نام کئے جن میں ایک ریکارڈ ٹارگٹ پرایک منٹ میں کہنی کے 350 وار کرکے قائم کیا۔

اس سے قبل بھارت کے پراباکھرریڈی نے 330 مرتبہ کہنی کے وار کیے تھے۔ اسی ریکارڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے راشد نے 3 منٹ میں 919 وار کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا تھا۔


متعلقہ خبریں