صدر مملکت پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں



کراچی: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، میں کرکٹ کی پیروی کرتا ہوں اس لیے مجھے سب کھلاڑیوں کا پتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں آج گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر پاکستان عارف علوی، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچٹرڈ ،چیئرمین پی سی بی احسان مانی ٹیموں سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹیموں اور آفیشلز کا استقبال کیا او ر نیوزی لینڈ میں سانحہ پر ایک منٹ کی خاموشی بھی کی گئی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کل کا فائل بہت بہترین ہو گا،جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ ٹیم ہی جیتے گی۔

اس موقع پر صدر پاکستان نے تقریب میں آئے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی انتظامیہ کا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اورتمام غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے پر شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے یہاں سب کرکٹرز کو ایک ساتھ دیکھ کراچھا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بتادیا کے ہم امن پسند قوم ہیں ،یہ ابھی شروعات ہے اور آگے دوسرے شہروں میں بھی میچز ہونگے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ میں پی سی بی کو پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، خاص طور پر پاکستان میں میچوں کے انعقاد پر اور اب بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے دعوت دینے کا شکریہ میں اور میری اہلیہ فائنل انجوائے کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کھلاڑی سر ویون رچرڈز نے کہا کہ پی ایس ایل کپ کل کا فائنل بہت بہترین ہوگا، گلیڈی ایٹرز کل بہترین کھیل پیش کرے گی، ان شاءاللہ پاکستان کرکٹ اپنی مثال قائم کرے گی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2