گلیڈی ایٹرز میں بلوچستان کے واحد کھلاڑی جلات خان ایک میچ بھی نہ کھیل پائے


بلوچستان کے جلات خان کوئٹہ گلیڈئٹر ٹیم کا حصہ تو بنے لیکن پی ایس ایل فور  کے لیگ میچ میں اپنی پرفارمنس نہ دکھا سکے ۔

کوئٹہ گلیڈئٹر کی ٹیم میں جلات خان بلوچستان سے تعلق رکھنے واحد کھلاڑی ہیں۔ پی ایس ایل فور اختتامی مراحل میں ہے مگر انہیں لیگ میچز میں کھیلنے کا موقع نہ ملا جس پر ان کے والدین اور رشتہ دار مایوس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کے اہم میچ میں جلات کو ضرور کھیلانا چاہیے ۔

جلات خان کی کوچنگ کرنے والے جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اگر انہں موقع دیا جائے تو وہ بہترین کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

تینتیس سالہ جلات خان اڑتیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں انتالیس وکٹیں لے چکے ہیں۔

بلوچستان کے عوام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار پرفارمنس پر تو خوش ہیں تاہم جلات خان کو  پی ایس ایل کے کسی میچ میں موقع نہ دینے پر ان کے لبوں پر شکوہ  بھی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں