پی ایس ایل فور کی رنگارنگ اختتامی تقریب



کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں صدر مملکت عارف علوی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے حوالے سے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

کراچی میں پی ایس ایل فائل کرانے کا وعدہ پورا کیا، وزیراعلی سندھ 

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا پاکستان سپر لیگ کے فائنل کراچی میں کرانے کا فیصلہ دو سال قبل کیا تھا اور آج اپنا وعدہ پورا ہوتے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی گی اور اس کا آغاز نیشنل کرکٹ اسٹڈیم کراچی  سے ہی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کا خصوصاً شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کو بھی ٹیم جیتے جیت پاکستان کی ہی ہو گی۔

 آج کراچی کےلیے تاریخی دن ہے،احسان مانی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی کےلیے تاریخی دن ہے،اسٹیڈیم میں28ہزارسے زائد شائقین موجود ہیں، جبکہ لاکھوں افراد پی ایس ایل میچز گھروں پر ٹی وی اسکرینز پر دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان،وزیراعلیٰ اورگورنرسندھ کا شکرگزارہوں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاورزلمی عمدہ ٹیمیں ہیں،جو ٹیم آج بہترکھیلے گی ٹرافی لے کرجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو انعام دینا چاہیے،کراچی کے لوگوں نے پی ایس ایل4کو سپورٹ کیا،اوورسیزکھلاڑیوں کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں،اوورسیزکھلاڑیوں نے پی ایس ایل کو سپورٹ کیا،امید ہے اوورسیزکھلاڑی آئندہ بھی پاکستان آئیں گے۔

پی ایس ایل کی رنگارنگ تقریب کی میزبانی فخر امام کر رہے ہیں، اس موقع پر ابرار الحق، فواد خان اور آئمہ بیگ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ اس وقت جنون بینڈ شائقین کا لہو گرما رہے ہیں۔

اسپین اور بارسیلونا کے لیجنڈری فٹ بالر کارلوس یپول بھی تقریب میں موجود تھے

پی ایس ایل فور کے فائنل کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

شجاع حیدر اور آئمہ بیگ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

جنون بینڈ اپنے نغموں سے شائقین کا لہو گرماتے ہوئے

فواد خان پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

 


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2