وزیراعظم کا شہید نعیم راشد کیلئے ایوارڈ کا اعلان

5جنوری: اقوام متحدہ کے ادھورے عہد کی یاددہانی کا دن

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کیلئے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان کو نعیم راشد پر فخر ہے جو متعصب سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے دوران دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرنے والے قابل فخر پاکستانی سپوت نعیم راشد نے اپنے بیٹے طلحہ نعیم کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا نےبھی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانیشہری نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ: پاکستانی شہدا کی تعداد 9 ہوگئی

سانحہ کرائسٹ چرچ: عالمی میڈیا میں پاکستانی ہیرو کے چرچے

پاکستانی سپوت نے اپنی جان بچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے حملہ آور کو روکنے کی جستجو کی تھی۔

کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے۔ پولیس کمشنر کے مطابق اسپتالوں میں زیرعلاج زخمیوں میں سے گیارہ کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں