بلوچستان: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، 4 افراد جاں بحق



نصیر آباد: بلوچستان کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جعفر ایکسپرس کی بوگیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور مزید جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

امدادی ٹیموں نے 5 زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعد افراد بوگیوں تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالا جارہا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ ریلوے حکام بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

سیکیورٹی فورسسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرریلوے نے دھماکے کو دہشت گردوں کا انتہائی بذدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔ْ

شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگیٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ریاست ان کا قلع قمع کرکے چھوڑے گی۔

وزیرریلوے نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاکستان ریلوے کا عملہ اور دیگر ریاستی اور انتظامی ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں