شکایتی سیل، فلپائنی نژاد پاکستانی لڑکی سے سفارتخانے کا رابطہ



اسلام آباد: فلپائنی نژاد پاکستانی لڑکی گل نیرہ سے فلپائنی سفارتخانے نے رابطہ کر لیا۔

فلپائنی نژاد پاکستانی لڑکی نے وزیر اعظم شکایتی سیل پر اپنا مسئلہ اٹھایا تھا جس پر سیل نے کارروائی شروع کر دی۔

گل نیرہ کا پاسپورٹ حوالگی کے لیے شکایتی سیل نے معاملہ وزارت برائے انسانی حقوق کو بھجوایا جس نے لڑکے کے پاسپورٹ کا معاملہ فلپانی سفارتخانے کے سامنے اٹھایا۔ سفارتخانے نے فلپائنی نژاد لڑکی لگ نیرہ سے رابطہ کرنے کے بعد آئندہ چند دنوں میں معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سیل میں بیٹی کی باپ کیخلاف شکایت

چند روز قبل خیبر پختونخوا کی لڑکی گل نیرہ نے والد پر پاسپورٹ چھین کر فلپائن میں چھوڑنے کا الزام لگایا اور وزیر اعظم شکایتی سیل پر رابطہ کرکے معاملہ اٹھایا تھا اور پاکستان واپس آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

لڑکی کا کا کہنا تھا کہ میرے والد محمد گلہاب گل 20 سال قبل میری ماں سے شادی کرکے مجھے پاکستان لائے تھے۔

گل نیرہ نے کہا کہ انہوں نے مجھے پڑھایا، لکھایا لیکن اب ان کی مرضی کے خلاف جانے پر والد نے مجھے فلپائن میں چھوڑ کر میرا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ چھین لیا۔

ہم نیوز نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی اور لڑکی کے مبینہ والد سے رابطہ کیا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سرکاری دستاویزات پر واضح طور پر ولدیت میں موصوف کا نام درج ہے لیکن محمد گلہاب گل لڑکی کو بیٹی ماننے سے ہی انکار کردیا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل ستمبر میں عوام کے لیے وزیر اعظم شکایتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا تھا تاکہ عوام کی آواز حکومت تک پہنچ سکے اور عوامی مسائل حل کیے جا سکیں۔

3 ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ شکایتی پورٹل استعمال کریں۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ گزشتہ 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات پورٹل کو موصول ہوئیں، جن میں سے 59 ہزار شکایات حل کر دی گئیں جب کہ باقی پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں