پی ایس ایل: بہترین کارکردگی دکھانے والےکھلاڑی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ 32 دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں متعدد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کا جادو جگایا اور ماضی کی طرح یہ سیزن بھی کامیاب رہا۔

پی ایس ایل کے اس سیزن میں اب تک کھیل کی ہر شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر نظر دوڑاتے ہیں۔

سب سے بڑا ٹوٹل بنانے والی ٹیم میں پہلا نمبر اسلام آباد یونائٹیڈ کا آتا ہےجنہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنا کر اس ایونٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا۔

اس ایونٹ کا سب سے چھوٹا ٹوٹل لاہور قلندرز نے بنایا ہے جنہوں نے کراچی کنگز کے خلاف پانچ وکٹوں پر 133 رنز بنائے تھے۔

کولن انگرم کی شاندار سینچری کے یاد گار لمحات!

پی ایس ایل 2019 میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں پہلا نمبر کراچی کنگز کے کولن انگرم کا آتا ہے جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 127 رنز بنائے تھے۔

شین واٹسن پی ایس ایل سیزن فور میں چھائے رہے!

دوسرا نمبر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کیمرون ڈیلپورٹ کا آتا ہے جنہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 117 رنز اسکور کئے تھے۔

ڈیلپورٹ کی یادگار اننگز !

اس ایونٹ میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر پشاور زلمی کے امام الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن آتے ہیں جنہوں نے چار چار نصف سینچریاں اسکور کی ۔

امام الحق سب سے زیادہ نصف سینچریز اسکور کرنے والے کھلاڑی!

مقررہ چار اوورز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں پہلا نمبر اسلام آباد یونائٹیڈ کے فہیم اشرف کا آتا ہے جنہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 19 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فہیم اشرف کی چھ وکٹیں !

دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے لمیشینائے ہیں جنہوں نے کوئٹہ کے خلاف 10 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

کسی بھی ٹیم میں وکٹ کیپر کی اہمیت سے کوئی بھی انکاری نہیں ہو سکتا بعض اوقات ایک کیچ ڈراپ کر دینے سے ٹیم میچ ہار جاتی ہے وہیں کبھی ناقابل یقین کیچ پکڑ کر یہ اسٹمپ کر کے بھی وکٹ کیپر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں وکٹ کیپرز کی کارکردگی کو دیکھیں تو سب سے پہلے اسلام آباد کے لیوک رونچی آتے ہیں جنہوں نے 11 کھلاڑیوں کو وکٹ کے پیچھے سے آؤٹ کیا دوسرے نمبر کامران اکمل کا نمبرا ٓتا ہے جنہوں نے 9 شکار کئے۔

گراؤنڈ فیلڈنگ پر نظر دوڑائیں تو سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا اعزاز پشاور زلمی کے کیرن پولارڈ کے نام جاتا ہے جنہوں نے 10 کیچز پکڑے جبکہ دوسرے نمبر پر کراچی کنگز کے بابر اعظم ہیں جنہوں نے 11 کیچز کئے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں نئے ٹیلنٹ میں صرف پیس بولر اور اسپنر سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ کا خوب مظاہرہ کیا ان میں سے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے محمد حسنین نے ٹورنامنٹ کی تیز ترین گیند کرانے کا اعزاز اپنے نام کیا وہیں انہیں آسٹریلیا کے خلاف بھی ون ڈے سیریز میں ٹیم میں جگہ مل گئی۔

محمد حسنین کے علاوہ کراچی کنگز کے عمر خان کی کارکردگی بھی مداحوں کو متاثر کر گئی ۔

محمد حسنین پی ایس ایل سیزن فور کی دریافت!

بلے بازوں پر نظر دوڑائیں تو عمر اکمل اور احمد شہزاد بھرپور فارم میں دکھائی دیئے تاہم کوئی بھی امرجنگ کٹیگری سے تعلق رکھنے والا نوجوان بلے باز سامنے نہیں آیا۔

عمر خان کراچی کنگز کے اسپن باولر!

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ٹاپ اسکورر ریٹائرڈ آسٹریلوی بلے باز جو کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، شین واٹسن جنہوں نے 11 اننگز میں 423 رنز اسکور کئے ہیں۔

احمد شہزاد کی بہترین اننگز مگر سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہے!

دوسرے نمبر پر کیمرون ڈیلپورٹ ہیں جنہوں نے 355 جبکہ تیسرے نمبر پر 344 رنز کے ساتھ کولن انگرم موجود ہیں۔

پاکستان کے امام الحق اور کامران اکمل چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بلے بازی کے برعکس گیند بازی میں پاکستانی باؤلرز چھائے رہے۔ پی ایس ایل کے سیزن میں پشاور زلمی کے حسن علی خوب فارم میں دکھائی دیئے انہوں نے 12 میچز میں 25 وکٹیں حاصل کی ، ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 18، وہاب ریاض 16، نوجوان اسپنر عمر خان نے 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2