اسلام آباد میں ڈرون کے ذریعے شجر کاری منصوبہ تیار

اسلام آباد میں ڈرون کے ذریعے شجر کاری منصوبہ تیار

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرونز کے ذریعے شجر کاری منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈورن شہر بھر میں شجر کاری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرسبز و شاداب پاکستان’ شجر کاری مہم کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ جلد ڈرون کے ذریعے کی جانے والی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جائے گا اور یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا جائے گا۔


واضح رہے سات ماہ قبل حکومت کی جانب سے  گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت  وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پودا لگایا تھا۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس وقت ہمارے ملک میں پودے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات  نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا ( کے پی ) میں گزشتہ پانچ سال تحریک انصاف کی حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا، اب ہمارا آئندہ 5 سال میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے جس کا افتتاح باقاعدہ طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کردیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ماحولیات اور پودوں کے حوالے سے وژن بہت واضح ہے، پاکستان میں کوئی اور سیاسی جماعت یا سیاستدان ماحول کو بہتر کرنے کی بات نہیں کرتا۔ تحریک انصاف کے منشور میں ہی عمران خان نے ماحولیات کی آگاہی کے حوالے سے واضح ہدایت دے رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں