نیوزی لینڈ فائرنگ: صدر مملکت کا اریب اور ذیشان کے اہل خانے سے اظہار تعزیت

نیوزی لینڈ فائرنگ: صدر مملکت کا اریب اور ذیشان کے اہل خانے سے اظہار تعزیت

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے  نیوزی لینڈ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والےاریب اور ذیشان کے گھر جاکر ان کے اہل خانے سے تعزیت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت شہریارآفریدی اور گورنرسندھ عمران اسماعیل اسی واقعہ میں جاں بحق ذیشان رضا کے گھر پہنچے اور اہلخانہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ کرائسٹ چرچ، پاکستان کا پرچم کل سرنگوں رہے گا، شاہ محمود قریشی

اس موقع پر وزیرمملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ہمارے دین کو ٹارگٹ کرنے والوں کو یہ ثابت کریں گے کہ اسلام کا دہشت گردی اور بد امنی سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ دہشت گردی ہے۔ اگر لواحقین نیوزی لینڈ جانا چاہتے ہیں تو پاسپورٹ اور ویزہ کا تعاون بھی کریں گے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اریب اور مقتول ذیشان رضا کی بہن کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت شہریارآفریدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نیوزی لینڈ میں شہید ذیشان کی ہمیشرہ کی رہائش گاہ گئے۔

واضح رہے اریب اور ذیشان جمعے کو نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں مسجدوں میں فائرنگ سے جاں بحق ہوئےتھے۔ ذیشان کےساتھ ان کے والد اور والدہ بھی شہید ہوئےتھے۔

جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے قبل جب حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں