حیرت ہے نیب چیئرمین ابھی تک مستعفی نہیں ہوئے،سعید غنی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ابھی تک مستعفی نہیں ہوئے۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سابق بریگیڈیئر اسد منیر کا خون نیب کے چہرے پر عیاں ہے اور نیب کے تمام عہدیداروں کے خلاف فریاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب دہشت اور وحشت کی علامت بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب قوانین میں ترمیم ہونی چاہئے، سیاسی رہنماؤں کی رائے

رہنام پیپلزپارٹی نے کہا کہ نیب کے عہدیدار خود کو قانون سمجھ رہے ہیں اور خود جج بن جاتے ہیں۔ نیب تھرڈ ڈگری حربوں کو تحت جھوٹی گواہی اور گواہ تیار کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی تحویل میں پروفیسر کی ہلاکت اور ان کی ہتھکڑی لگی لاش انسانیت کی تذلیل نہیں تو اور کیا ہے؟ سعید غنی نے کہا کہ نیب سابق آمر پرویز مشرف کے نقش قدم پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ نیب کے چیئرمین نیب سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کو قانون شکنی پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ نیب تحقیقات کی بجائے جھوٹے الزامات عائد کرکت لوگوں کا میڈیا ٹرائل کرتا ہے اور اسی میڈیا ٹرائل کی وجہ سے سابق بریگیڈیئر اسد منیر نے خودکشی کی۔

واضح رہے سیاست دانوں کی جانب سے مسلسل نیب کے قوانین میں ترامیم کا مطالبہ اوت تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب حکمراں جماعت کے رہنما شوکت بسرا نے ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  نیب کے قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے یہ مشرف کےدور میں بنایا گیا کالا قانون ہے جو لوگوں کی عزتیں اچھالنے کے لئے بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں