پی ایس ایل : سیاسی اور عسکری قیادت نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی

پی ایس ایل : سیاسی اور عسکری قیادت نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی

فائل فوٹو۔–


کراچی: پاکستان پریمیر لیگ فور (پی ایس ایل)  کے فائنل میں صدر اور آرمی چیف سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پی ایس ایل کا حتمی مقابلہ کراچی کے نیشنل اسیڈیم میں منعقد کیا گیا جسے دیکھنے سیاسی اور عسکری قیادت نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی۔

صدر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ وفاقی وزرا شیخ رشید، اسد عمر، شہریار آفریدی سمیت صوبائی وزرا بھی میچ دیکھ رہے ہیں جبکہ  آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود تھے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل: کوئٹہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی گی اور اس کا آغاز نیشنل کرکٹ اسٹڈیم کراچی  سے ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کراچی میں کرانے کا فیصلہ دو سال قبل کیا تھا اور آج اپنا وعدہ پورا ہوتے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بین الاقوامی کھلاڑیوں کا خصوصاً شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کو بھی ٹیم جیتے جیت پاکستان کی ہی ہو گی۔

پی ایس ایل فور 2019 کا فائنل میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

پی ایس ایل فور کے مقابلے جاری ہیں اور اس دوران پاکستانی شو بز انڈسٹری کی چمک دمک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی اپنا رنگ جماتی رہی اور کئی نامور شخصیات نے ناصرف نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کیا بلکہ بہت سے اسٹارز پی ایس ایل کی ٹیموں کے برینڈ امبیسڈر بھی بنے رہے۔

اب تک پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں گلیڈی ایٹرز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پی ایس ایل فور میں دونوں ٹیمیں تین مرتبہ مدمقابل آئیں لیکن ہر بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہی کامیابی حاصل کی۔

پی ایس ایل فور کے فائنل کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کا کپ کون لے کر جاتا ہے۔ پشاور زلمی یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2