آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے،مانی


کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

پی ایس ایل سیزن فور کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان ہوں نے سندھ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی کےلیے تاریخی دن ہے، اسٹیڈیم میں 28 ہزار سے زائد شائقین موجود ہیں جبکہ لاکھوں افراد پی ایس ایل میچز گھروں پر ٹی وی اسکرینز پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کا شکر گزار ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی عمدہ ٹیمیں ہیں، جو ٹیم آج بہتر کھیلے گی ٹرافی لے کر جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فور کی رنگارنگ اختتامی تقریب

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو انعام دینا چاہیے، کراچی کے لوگوں نے پی ایس ایل 4 کو سپورٹ کیا، اوورسیز کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، اوورسیز کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کو سپورٹ کیا، امید ہے اوورسیز کھلاڑی آئندہ بھی پاکستان آئیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان بھی پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان کرچکے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں نے دہشتگردی کا مقابلہ کرکے اسے شکست دی اور ملک کو پرامن بنایا۔ ’میں امید رکھ رہا ہوں، بلکہ امید نہیں، اگلا پوراپی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔‘

پاکستان سپرلیگ کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جس کا مقصد عالمی کرکٹ کو پاکستان واپس لانا اور ٹی ٹوئنٹی کا فروغ تھا۔

پی ایس ایل فور میں سب سے زیادہ آٹھ میچز پاکستان کے حصے میں آئے جبکہ دیگر میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔

 


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2