پی ایس ایل کے بعد وزیراعلیٰ سندھ انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کے خواہاں


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچز کے کامیابی سے انعقاد کے بعد شہر قائد میں بین الاقوامی کرکٹ کروانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے اسی گراؤنڈ میں وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کراچی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 4 کے میچ کراچی میں ہونا کراچی والوں کی جیت ہے، اگلے سال دیگر شہروں میں بھی میچ کھیلے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سندھ حکومت کی کوشش ہے انٹرنیشنل کرکٹ بھی نیشنل اسٹیڈیم میں ہو۔

انہوں نے اس موقع پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے ]ر شکریہ ادا کیا جبکہ کرائسٹ چرچ حملے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل: زلمی کے بلےباز مشکلات میں

اس سے قبل کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اعلان کیا کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

انہوں نے سندھ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی کےلیے تاریخی دن ہے، اسٹیڈیم میں 28 ہزار سے زائد شائقین موجود ہیں جبکہ لاکھوں افراد پی ایس ایل میچز گھروں پر ٹی وی اسکرینز پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کا شکر گزار ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی عمدہ ٹیمیں ہیں، جو ٹیم آج بہتر کھیلے گی ٹرافی لے کر جائے گی۔

 


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2