’اگلے سال پی ایس ایل میچز میران شاہ، خیبر، مظفر آباد میں ہونگے‘



کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز میران شاہ، خیبر اور مظفر آباد کے اسٹڈیمز میں ہوں گے۔

کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں کروانے کیلئے بھرپور انتظامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا، ایونٹ کا کامیاب انعقاد ملک کے دشمنوں کے لیئے جواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ پڑھتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف کے وہ ہی تاثرات تھے جو ہر پاکستانی کے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل : سیاسی اور عسکری قیادت نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کراچی پچھلی بار بھی فائنل کا میزبان تھا، آج بھی فائنل کی میزبانی کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اور یونس خان اسٹیڈیم میں بھی میڈیا باکس بنا رہے ہیں، پی ایس ایل کی کامیابی خوشیوں کی جانب قدم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میران شاہ اور دیگر علاقوں میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیئے پی سی بی سے بات ہوئی ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2