پی ایس ایل فائنل کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے، سی ای او آئی سی سی

رچرڈ سن کا مستعفی ہونے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل دیکھنے کراچی آنے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے کراچی میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچ انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی کی جانب ایک قدم ہے، سیکیورٹی فورسز نے بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیکیورٹی خدشات تھے تاہم اب سیکیورٹی فورسز کے بہتر اقدامات کے باعث پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔

ڈیو رچرڈسن کے مطابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ایسے میچز دیکھنے کے بعد اب آئی سی سی کے پاس پاکستان میں سیریز نہ کرانے کا جواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگلا پی ایس ایل میران شاہ، خیبر پختونخوا، مظفر آباد کے اسٹڈیمز میں ہوگا‘

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کسی بھی ایونٹ کیلئے سیکیورٹی صرف کھلاڑی نہیں تمام لوگوں کیلئے ہونی چاہئیے، ہمارے پاس ان تمام معاملات کو دیکھنے کیلئے پوری ٹیم ہے۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی کیپ پہننے کے معاملے پر آئی سی سی چیف نے کہا کہ یہ معاملہ ان افراد کیلئے فنڈ جمع کرنا تھا جو اپنی زندگی گنوا چکے ہیں، میرا خیال ہے کہ ہمیں کسی بھی سیاسی معاملہ کو دیکھتے ہوئے اس مسئلے کو دیکھنا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کپ دو طرفہ سیریز پاکستان اور بھارت کی طرف سے نہیں ہورہی، ورلڈ کپ میں اب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ڈیو رچرڈ سن نے کہا کہ ورلڈ کپ قوانین میں ہر ٹیم کو شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز کھیلنے ہیں، اگر کوئی ٹیم ان کی خلاف ورزی کرے گی تو اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ڈیو رچرڈ سن نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والا واقعہ حیران کن اور قابل مذمت ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2