بھارت کے سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر انتقال کر گئے


نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منوہر پاریکر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور اس وقت بھارتی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ بھی تھے تاہم وہ شدید علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں لبلبے کا کینسر تھا۔

سابق وزیر دفاع  دو مرتبہ پہلے بھی گوا کے وزیراعلی رہےجبکہ 2014 سے 2017 تک بھارت کے وزیر دفاع بھی رہے۔ انہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اہم ساتھی بھی کہا جاتا تھا۔

بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے منوہر پاریکر کے انتقال افسوس کا اظہار کیا اور اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ گوا کے وزیراعلیٰ کا طویل علالت کے بعد انتقال ایک افسوس ناک خبر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ان کی جانب سے بھارت اور گوا کے لیے کی گئی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جایئں گی۔


متعلقہ خبریں