دبئی: سابق صدر پرویز مشرف اسپتال میں داخل

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف اسپتال میں داخل

دبئی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو کم یاب  بیماری ‘امیلوئی ڈوسس’ کے باعث دبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

آل  پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے جنرل سیکٹریری  مہران آدم ملک نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کو ہفتے کی رات اس وقت اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جب اچانک ان کی حالت بگڑ گئی۔

اے پی ایم ایل کے اوورسیز کے صدر افضل صدیقی نے بتایا کہ پرویز مشرف کی طبیعت ‘امیلوئی ڈوسس’ کے ری ایکشن کے باعث خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشرف پہلے سے اس بیماری کا علاج کرا رہے ہیں تاہم ری ایکشن کے باعث ان کی حالت زیادہ بگڑ گئی اور انہیں اسپتال لانا پڑا۔

افضل صدیقی نے بتایا کہ مشرف کو جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ ڈاکٹرز نے سابق صدر کو مکمل آرام کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے سابق صرر ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں بیٹھنے اور چلنے میں شدید دقت کا  سامنا ہے ۔  یہ بیماری ‘امیلوئی ڈوسس’ کے نام سے جانی جاتی ہے جو ایک کم یاب بیماری ہے اور اس کے بہت کم مریض ہی سامنے آتے ہیں۔

مشرف کی بیماری کے بارے میں گزشتہ برس اکتوبر میں خبریں منظر عام پر آنا شروع ہویئں تھیں۔

امیلوئی ڈوسس کیا ہے؟

امیلونی ڈوسس ایک ایسی کم یاب اور تشویش ناک بیماری ہے جس کے باعث جسم کے ٹشوز اور حصوں میں امیلوئنڈ نامی ناقص پروٹین کی پیداوار ہوجاتی ہے اور انسان اس خوفناک مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

اس مرض سے متاثرہ افراد کے اعضا اور ٹشوز درست طور سے کام نہیں کرپاتے۔


متعلقہ خبریں