’کوئٹہ کی جیت کی اتنی ہی خوشی ہے جتنی پشاور کی جیت سے ہوتی’


کراچی: پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حق بنتا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا یہ ٹائٹل جیتیں۔ان کی جیت کی اتنی ہی خوشی ہے جتنی پشاور زلمی کی جیت سے ہوتی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کوئٹہ گزشتہ سالوں میں دہشتگردی کا شکار رہے ہیں امید ہے اس جیت سے ان کے چہروں پر خوشی نمایاں ہو گی۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ کراچی میں یہ سماں دیکھ کر یقین نہیں ہو رہا امید ہے جلد پاکستان کے ہر شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ اور پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا جس کے لئے ایک ٹاسک فورس بنانے کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ کی جیت کی بہت خوشی ہے جو بیان نہیں کر سکتا، ندیم عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی جیت کی بہت خوشی ہے جو بیان نہیں کر سکتا، جس طرح آج کراچی کے لوگ شین واٹسن کا نام پکار رہے تھے ایسے مناظر ناقابل یقین تھے۔

انہوں نے کہا کہ سر ویو رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کنگ ہیں۔ میرے بس میں ہوتا تو میں انہیں خود کوئٹہ کا کراؤن پیش کرتا۔

پاکستان میں باؤلنگ کا ٹیلنٹ ناقابل یقین ہے، سر ویو رچرڈز

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سر ویو رچرڈز کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی جیت کی بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے خاص طور پر باؤلنگ کا ٹیلنٹ ناقابل یقین ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان اور پاکستان کے لوگوں سے محبت ہے۔ آج کوئٹہ کی جیت کا خوب جشن منائیں گے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2