فاٹا میں 100 ارب روپےخرچ کریں گے، عمران خان

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں 100 ارب روپے خرچ کریں گے۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ قبائلی علاقے کی عوام غیر معمولی ترقی دیکھیں گے۔ اگلے 10 سالوں تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی علاقوں میں خرچ کیے جائیں گے۔


عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی عوام اب غیر معمولی تبدیلی دیکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 15 مارچ کو قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا اور قبائلی عوام سے خطاب بھی کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ہم خطے میں امن کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ ملک کی بہتری اور جمہوریت کے لیے ہر چیز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں فاٹا کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، قائم مقام صدر کی قبائلی عمائدین سے ملاقات

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس علاقے کو مقامی افراد کی مدد سے اوپر اٹھائیں گے، غریبوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، یہاں کے عوام نے دہشت گردی خلاف جنگ میں بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا صحت کارڈ غریبوں کے لیے ایک نعمت ہے، آپ کسی بھی اسپتال میں جاکر علاج کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد 11 مارچ کو قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارعدالتی کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے لیے تعینات ہونے والے ڈسٹریکٹ سیشن اور 2 ایڈیشنل سیشن جج سمیت 4 ججز شبقدر میں چارج سنبھال چکے ہیں۔

کیسز پر کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد سائلین اپنے کیسز کی سماعت کے لیے اپنی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں