وزیراعظم کی پی ایس ایل انتظامیہ،گلیڈی ایٹرزکومبارک باد

عمران خان کا دورہ سندھ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سپرلیگ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ان کے منیجر کو فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرے دوست ویون رچرڈ بھی گلیڈایٹرز کی کامیابی پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ پی ایس ایل پورے پاکستان میں ہوگا۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی پی ایس ایل4 کی فاتح ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے بہترین انتظامات کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو خراج تحسین پیش کیا۔

رواں برس پاکستان سپر لیگ کے 8 میچ پاکستان میں ہوئے تھے۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے سبب لاہور کے تین میچ بھی کراچی منتقل کر دیے گئے تھے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا فائنل بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی فائنل میں شکست دے کر ٹرافی اپنے کی۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی کا وار ناکام، پی ایس ایل ٹائٹل گلیڈی ایٹرز کے نام

پشاور زلمی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے تھے۔ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں عبور کرلیا تھا۔

فائنل دیکھنے کے لئے صدر مملکت عارف علوی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات اسٹیڈیم میں موجود تھے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2