مسائل کے باوجود کرکٹ پاکستان لانے میں کامیاب ہوئے، احسان مانی

Ahsan mani

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے مسائل کے باوجود میچ کرانا بڑی کامیابی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ پر پی سی بی نے اسٹیٹمنٹ دی تھی اور ہماری کوشش تھی کہ میچ  ہو صورت میں ہونے چاہیں، دہشت گردی کی وجہ سے کھیل بند نہیں ہونا چاہیے اس طرح دہشت گردی کی جیت جاتی ہے۔

انہوں نے کہ کراچی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے 2 لاکھ سے زائد لوگ آئے اور 15 کروڑ لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا۔ کراچی میں 39 یا 40 بین الاقوامی کھلاڑی آئے اور دیگر اسٹاف ملا کر 15 سو غیر ملکی  آئے تھے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہم نے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور ہم سے بہتر کوئی نہیں جاتا کہہ حالات کا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ہم تمام مسائل کے باوجود کرکٹ پاکستان میں لے کر آئے ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم تیار کررہے ہیں، ملتان کا اسٹیڈیم بھی تھوڑی سے اپ گریڈنگ سے تیار ہوجائے گا، آئندہ پی ایس ایل تک ہم ضرورت کے مطابق گراؤنڈ تیار کرلیں گے۔

اس سوال کے جواب میں پی سی بی سربراہ نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی کھلاڑیوں اور آئی سی سی کے سیکیورٹی حکام کو یہاں کی سیکیورٹی سے مطمئن کیا ہے، سب لوگ یہاں سے مطمئن ہوکر گئے ہیں، کھلاڑی پاکستان میں گھومنا پھرنا چاہتے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان مین خواتین کی کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے ہم اسے نظر انداز نہیں کریں گے، پاکستان میں نچلی سطح پر کرکٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں