ہالینڈ میں فائرنگ،3افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی

Photo credit: .politie.nl


ہالینڈ: ہالینڈ کے شہر یوتریخت میں نامعلوم دہشت گرد کی فائرنگ سے3 افراد ہلاک  متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوتریخت شہر سے باہر ایک ٹرام اسٹیشن کے قریب نامعلوم دہشت گرد نے ٹرام پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر3افراد ہلاک متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹرام اسٹیشن کے قریب اسکوائر کو خالی کرالیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ٹرام اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والے 9 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کے فوری بعد ہیلی کاپٹرز کی پرواز شروع کر دی گئی جب کہ پولیس نے مقامی لوگوں سے درخواست کی ہے ایمبولینس جانے کے لیے راستہ خالی رکھیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یوتریخت شہر کی پولیس گوکمین ٹینس نامی  37سالہ ترک نژاد شخص کو تلاش کررہی ہے جسکا تعلق اس واقعے سے بتایا جارہاہے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ آج مقامی

مقامی پولیس نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبینہ شخص کی تصویر اور ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ مذکورہ شخص کے بارے میں پتہ چلے تو خود پکڑنے کے بجائے پولیس کو اطلاع دیں ۔ پولیس کی طرف سے جاری پیغام میں ٹول فری نمبر بھی دیا گیاہے۔

https://twitter.com/PolitieUtrecht/status/1107636046685188096

پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور نے بتایا ہے کہ نیدرلینڈ فائرنگ واقعے میں متاثرہ افراد کی حکام نے شناخت ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کسی پاکستانی کے متاثر ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ادھر ترک میڈٖیا نے کہا ہے کہ نیدر لینڈ فائرنگ واقعہ خاندانی دشمنی قرار دیا جارہا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے رشتہ داروں پر گولیاں چلائیں اور ان کی مدد کو آنے والوں کو بھی نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں