امام الحق نے شین واٹسن سے معافی مانگ لی


اسلام آباد: پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز  کے کھلاڑی شین واٹس سے نامناسب رویے پر معذرت کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ کل کا واقعہ گرم ماحول کا نیتجہ تھا، شین واٹسن کے غیراخلاقی الفاظ کے بعد میرا ردعمل قابل گریز تھا جس کے لیے میں معافی مانگتا ہوں۔

امام الحق نے لکھا کہ پی ایس ایل کا گزشتہ روز کا میچ اور پورا ایونٹ زبردست تھا، سب اس کی کامیابی کو انجوائے کریں۔ کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو ٹرافی اور ایوراڈ جیتنے پرمبارک ہو۔

گزشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز  کےدرمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں شین واٹسن اور امام الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

میچ کی ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ شین واٹسن جب آؤٹ ہوکرپویلین کی طرف جارہے تھے تو انہیں فیلڈنگ پر موجود امام الحق نے انگلی سے باہر جانے کا اشارہ کیا تھا۔

امام الحق کی جانب سے غیرملکی کھلاڑی سے بدتمیزی پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور ان سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہوں نے اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا فائنل میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے دوران کھیلا گیا تھا جسے کوئٹہ کی ٹیم نے باآسانی جیت لیا تھا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2