پرانا کراچی مل گیا، جلد پرانا پاکستان بھی مل جائے گا، مراد علی شاہ


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  پرانا کراچی مل گیا ہے ہمیں جلد پرانا پاکستان بھی مل جائے گا۔

انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پاکستان نہیں چاہتے جہاں کے حکمران عوام کی چیخیں سننا چاہتے ہوں۔ میڈیا کا کردار مثبت رہا، ہماری چھوٹی چھوٹی خامیوں کو نظر انداز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ہے۔ جب دشمن جنگ کی بات کررہا تھا تب یہ چیلنچ قبول کیا. میں نے گزشتہ برس کہا تھا کہ مزید میچ کرائیں گے اور اس میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ نے ملک ٹوٹنے والا بیان نہیں دیا، شہلا رضا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصل میں امن مسکراہٹ اور پاکستان جیتا ہے۔ شہریوں نے امید سے بڑھ کر تعاون کیا۔ کراچی کی انتظامیہ نے کامیابی کے  ساتھ ایک دو نہیں آٹھ میچ منعقد کرائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جن کی وجہ سے سندھ کا نام روشن ہوا انہیں انعام بھی دیں گے۔

نیوزی لینڈ واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک پرامن ملک ہے اس ملک میں ایسا واقعہ ہونا انتہائی افسوس ناک اور دکھ کی بات ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرکے آئے ہیں۔ سب کے حوصلے بہت بلند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کادہشت گردی کے خلاف واضح موقف ہے کہ دہشت گردکا کوئی مذہب نہیں،  ہمارے سترہزارلوگ دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکےہیں۔


متعلقہ خبریں