لیڈی ہیلتھ ورکرزمال روڈ لاہور پر سراپا احتجاج 


لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز پھر مال روڈ لاہور پرمطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔ ٹریفک معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق  احتجاج کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز موٹر سائیکل سواروں سے الجھ پڑیں۔ گزرنے والوں کا راستہ بند کر دیا  اور مسافروں سے تلخ کلامی بھی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، ایک خاتون جاں بحق

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات ہیں کہ ان کا اسکیل اپ گریڈ کیا جائے، سروس اسٹراکچر تبدیل کریں اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی یقینی بنائی جائے۔

مال روڈ پر احتجاج میں شریک محکمہ صحت کی ملازمین نے شکوہ کیا ہے کہیں حکام وعدے کرتے ہیں، عملی اقدام نہیں۔  صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسی ایشن رخسانہ نواز نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہیں ہوئے اسی لیے  احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔

دوسری جانب شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز احتجاج سے بڑی مشکل ہوتی ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کے باعث فیصل چوک چاروں اطراف سے بند ہے،، ریگل چوک سے ٹریفک قادری چوک، چائنہ چوک اور نہر سے آنی والی گاڑیوں کو گورنر ہاؤس، آواری چوک کی طرف موڑ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں