نئے طریقہ کار کے تحت پہلے وفاقی سیکرٹری کی تعیناتی رواں ہفتے

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

فائل: فوٹو


اسلام آباد: نئے طریقہ کار کے تحت پہلے وفاقی سیکرٹری کی تعیناتی رواں ہفتے ہوجائے گی۔ اعلی سطح کمیٹی نے سیکرٹری کابینہ ڈویزن کے لیے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

ہم نیوز کے نمائندے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مطابق وفاقی سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اعلی سطح کی کمیٹی نے کام کا آغاز کرتے ہوئے سیکرٹری خزانے کے عہدے کے لیے امیدوارکا نام وزیراعظم کو بھیج دیا ہے۔

وفاقی سیکرٹری کی تعیناتی کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری کابینہ نے 21 فروری کو دی تھی جس کے تحت وزیر اعظم نےپانچ رکنی ہائی لیول کمیٹی قائم کی تھی۔

کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد کررہے ہیں، شفقت محمود اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور متعلقہ وزارت کے وزیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے دیئے گئے پینل میں سے نام کو فائنل کریگی۔

نئی پالیسی کے مطابق ابتدائی طور پر سیکرٹری کوچھ ماہ کے لیے تعینات کیا جائے گا،حکومت سیکرٹری کے کام سے مطمئن رہی توسیکرٹری دو سال تک مستقل طور پر متعلقہ وزارت میں رہے گا۔

نئے نظام کے تحت سیکرٹری کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال توسیع بھی ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل وزارت کے سیکریٹریز کی تعیناتی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی مشاورت سے ہوتی تھی


متعلقہ خبریں