‘سی پیک کے دوسرے مرحلے کی شروعات سے پاکستان میں  ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا’


اسلام آباد: وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری  (سی پیک)  کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے چائنہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز(CIISS) بیجنگ آمد لے موقع پر  چینی اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف گہرے دوست ہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کی بنیاد پر استوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی صورتحال میں عوامی رائے اہم ہوتی ہے، شاہ محمود

انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا جواب پاکستان نے حوصلے اور بردباری سے دیا۔ پاکستان خطے میں قیام امن کا داعی ہے اور جنوبی ایشیا میں اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ  بھی تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کے بعد انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ بھی کیا اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔


متعلقہ خبریں