والد سے ملنے کی اجازت کا انتظار کررہی ہوں، مریم نواز

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو۔–


لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ میں والد سے ملنے کی اجازت کا انتظار کررہی ہو۔ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، پانچ روز سے والد سے کوئی رابطہ نہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  ذاتی معالج کو بھی سابق وزیراعظم سے ملنے نہیں دیا گیا۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کا کہا کہ کوئی طریقہ نہیں کہ کیسے والد کی خیریت دریافت کروں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان کہا کہ ایک بیمار والد سے اس کی بیٹی کو ملنے سے روکنا بلیک میلنگ اور مجرمانہ ذہنیت کی انتہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: نوازشریف حکومت سے کبھی صحت کی بھیک نہیں مانگیں گے،مریم اورنگزیب

انہوں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی صاحب باپ اور بیٹی کے رشتے کی اہمیت کیا جانیں ؟ْ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا مریم نواز کو نواز شریف سے نہ ملنے دینے کا حکم ان کی ذہنی و اخلاقی پستی کا عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی اقدار، قانونی تقاضوں کے منافی یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت رویہ ہے۔ عمران خان اپنے عمل سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ کس ذہنیت کے مالک ہیں۔

جب اس بارے میں ہم نیوز ویب کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ  اس بارے میں کوئی رائے نہیں دینا چاہتے۔


متعلقہ خبریں