سانحہ نیوزی لینڈ، فیس بک کی بڑی کارروائی

فوٹو: فائل


کیلیفورنیا: سانحہ نیوزی لینڈ سے متعلق 15 لاکھ متشدد ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ہٹا دیا۔

فیس بک کے مطابق حادثے کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ ویڈیوز میں سے 12 لاکھ کو اپ لوڈ ہی نہیں ہونے دیا گیا۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے حوالے سے متاثرین سے یک جہتی کے لیے ایسی تمام ویڈیوز کا ہٹایا جارہا ہے جن سے زخم تازہ ہوتے ہیں۔


دوسری طرف فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ تین لاکھ ویڈیوز کی نشاندہی نہیں ہوسکی اور وہ اپ لوڈ ہوئیں، ناکامی کی یہ شرح 20 فیصد بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ نیوزی لینڈ:مسجد کو دوبارہ کھول دیا گیا

فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے بھی اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے کہ ان ویڈیوز کو کتنے لوگوں نے دیکھا یا آگے پھیلایا۔

واضح رہے مساجد میں حملہ کرنے والے دہشت گرد نے فیس بک سے حملے کی 17 منٹ تک لائیو اسٹریمنگ کی تھی جس سے واقعے کی ویڈیوز پوری دنیا میں چند منٹوں میں پھیل گئی تھیں۔

اسی حوالےسے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکنڈا ارڈرن بھی کہے چکی ہیں کہ فیس بک کی لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے وہ انتظامیہ سے بات کرنا چاہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں