شہنشاہ جذبات محمد علی کی13ویں برسی

شہنشاہ جذبات محمد علی کی13ویں برسی

فائل فوٹو


اسلام آباد: شہنشاہ جذبات اور پاکستان کے باکمال اداکار محمدعلی کو مداحوں سے بچھڑے 13 سال بيت گئے۔

محمد علی نے ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کیا اور فلم چراغ جلتا رہا سے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور فلم نگری کے ہی ہو کر رہ گئے۔

انہوں نے محبت ، دامن اور چنگاری ، عادل ، ہم ایک ہیں، ہیبت خان، بدلتے رشتے، صاعقہ، کنیز ، آگ کا دریا، آئینہ اور صورت  سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کرشہرت کی بلندیوں کوچھوا۔

شہنشاہ جذبات کے نام سے شہرت پانے والے محمد علی اداکاری کے دوران کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گمان ہوتا۔

محمد علی نے270  فلموں میں فن کے جوہردکھائے۔ انہیں اپنی آواز کے اتار چڑھاو پر ایسا عبور تھا کہ جو کردار کرتے اسے امر کر دیتے تھے۔
اداکارہ  شبنم ، بابرہ شریف اوردیبا کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا لیکن اداکارہ زیبا کے ساتھ انکی جوڑی بہت مقبول ہوئی۔

انہوں نے 70 سے زائد فلموں میں زیبا کے ساتھ کام کیا اور انہی کو جیون ساتھی بھی چنا۔ موحوم کی اہلیہ زیبا اپنے شوہر کی یادوں کو آج بھی زندگی کا سرمایہ سمجھتی ہیں۔

زیبا بیگم نے ہم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ میری ذات کا حصہ ہیں ، انہوں نے مجھے زندگی کے خوبصورت لمحات دیئے۔

فنی خدمات کے اعتراف میں محمدعلی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سمیت بے شمار ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔
محمد علی 19 مارچ 2016 کو اچانک دل کا دررہ پڑنے پر دنیا سے کوچ کر گئے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے نگار خانوں میں ان کی اداکاری کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں