سندھ ہائیکورٹ:آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت منظور


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپورکی حفاظی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔  سابق صدر آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔دونوں ملزمان کی ضمانت دس روز کے لئے منظور کی گئی ہےاور کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان متعلقہ عدالت میں پیش ہوں ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو دس دس لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی  دیا۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے  ضمانت کی تین درخواست دائرکی گئیں۔ دو درخواستیں آصف علی زرداری نےدائر کی تھیں۔

آصف علی زرداری نے جعلی بینک اکاوئنٹس اور پارک لین اپارٹمنٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔ پارک لین اپارٹمنٹ  کیس میں آصف علی زرداری نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔ فریال تالپور کی جانب سے صرف جعلی بینک اکاوئنٹس کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سابق صدر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ آصف علی زرداری کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

عدالت نے پارک لین انکوئری میں آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرلی اور دس دن میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

سابق صدر نے سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

سابق صدر نے نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ زرداری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ دو نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کرسکتا، نیب کے کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔

نیب کا ملزمان کے خلاف مؤقف ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے25، 25نیب فیصد شیئر ہولڈرز ہیں، ملزمان نے جنگلات کی زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی بینک اکاؤنٹس کیس راولپنڈی منتقل، ملزمان کی ضمانتیں منسوخ

زرداری نےمنی لانڈرنگ کیس منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد تمام ملزمان کی ضمانتیں بھی مسترد ہوگئی تھیں۔

دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کے خلاف آصف زردرای کی حکم امتناع کی درخواست آج مسترد کردی ہے۔ سابق صدر نے کیس منتقلی کا فیصلہ بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب پارک لین کرپشن کے معاملے پر دونوں رہنمائوں کو طلب کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری اور فریال تالپورکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کیاہے،آصف زرداری  قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں کل وہ نیب کے دفتر میں پیش ہونگے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا جعلی اکاونٹس کی اسلام آباد منتقل نہیں کیاجاسکتا۔  آصف زرداری کی 2کیسز میں ضمانت حاصل کی ہے،فاروق ایچ نائیک فریال تالپور کی ایک کیس میں حفاظتی ضمانت لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں