وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ سندھ میں ایک اور بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا دورہ سندھ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  رواں ماہ سندھ میں ایک اور بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی اور بالائی سندھ میں جلسے کا شیڈول تیارکرلیا گیاہے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گےاوررات  شہر قائد میں قیام کریں گے۔ وزہر اعظم دورہ کراچی کے دوران پارٹی امور، کراچی پیکج اور شہری مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔

عمران خان 30 مارچ کو  دوپہر دو بجے گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان 30 مارچ کو کراچی سے گھوٹکی کے لیے  روانہ ہوں گے جہاں انکا بھرپور استقبال کیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان 30 مارچ کو  دوپہر دو بجے گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کو مہر برادران نے دورہ گھوٹکی کی دعوت دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی گھوٹکی میں سندھ کی بڑی سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی طے ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:امن کے لیے مودی سے بات کرنےکو تیار ہیں،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل 15مارچ کو ضلع باجوڑ میں بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔

باجوڑ میں کیے گئے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امن کے لیے مودی سے بات کرنے کے لیے راضی ہیں۔  ملک کی بہتری اور جمہوریت کے لیے ہر چیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:کاش وزیراعظم مودی کو جواب دینے کی ہمت دکھاتے، بلاول

وزیراعظم عمران خان نے باجوڑ کے جلسے میں یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے ۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہت جلد مزید بہتر ہونگے۔ عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں انتخابات کے نتیجے میں  اچھی حکومت قائم ہوگی۔

یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی 8مارچ کو سندھ کے علاقہ چھاچھرو میں جلسہ عام سے خطاب کرچکے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تھر پار پاکستان میں سب سے پسماندہ علاقہ ہے اور 75 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے پیچھے ہیں، 1300 بچے  بھوک کے سبب مر چکے ہیں۔ انہوں نے کہ 18 ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں۔

ہیلتھ کارڈ1لاکھ 12 ہزار گھرانوں کو ملے گا۔ ہر کارڈ میں 7 لاکھ 12 ہزار روپے ہوں گے جس سے آپ کہیں بھی جاکر علاج کراسکتے ہیں، تھرپار کر میں دو موبائل اسپتال اور 4 ایمبولینسز دی جائیں گی، پانی کے100 آر او پلانٹس لگائے جائیں گے، سولر بجلی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کو کہیں گے کہ اپنا فرض پورا کرے اور جو کچھ ہوسکا وہ وفاق بھی کرے گا کیوں کہ یہ علاقہ سب سے پیچھے رہ چکا ہے۔

پاکستان کے پسماندہ علاقوں سے گیس اور کوئلہ نکلتا تھا لیکن مقامی آبادی کو فائدہ نہیں پہنچتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا تھرمیں سیاہ سونا کوئلہ ہے اور اب اس کا فائدہ یہاں کی عوام کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:امن کے لیے مودی سے بات کرنےکو تیار ہیں،وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لیڈر کو جدو جہد کا علم ہی نہیں ہے، زرداری سے بھٹوبن کے وہ لیڈربن گیا، پرچی سے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔


متعلقہ خبریں