ایران: لینڈنگ کے دوران جہاز میں ایئرپورٹ پر آتشزدگی

ایران: لینڈنگ کے دوران جہاز میں ایئرپورٹ پر آتشزدگی

تہران: ایران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجہ لینڈنگ گیئر کا کھلنا تھا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں 100 افراد سوار ہیں۔

خبررساں ایجنسی نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق کسی مسافر کو زخم بھی نہیں آئے ہیں۔

ریڈیو فری یورپ کے مطابق ملکی ایئرلائن کا جہاز فوکر حادثے کا شکار ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں