کراچی:ڈسٹرکٹ جیل ملیر، قیدی اور پولیس اہلکار میں تصادم


کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدی اور پولیس اہلکار میں تصادم ہو گیا۔ تصادم کے دوران قیدی نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر موجود دیگر اہلکاروں اور قیدیوں نے بیچ بچائو کرایا۔

ذرائع کے مطابق جھگڑا قیدی سائیں بخش عرف چانڈیو اور پولیس اہلکار عاشق خاصخیلی کے درمیان تلخ کلامی پر ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان جھگڑا معمولی نوعیت کا تھا۔ جیل حکام کا مؤقف ہے کہ قیدیوں کی بہت زیادہ تعداد کے باعث اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق انتظامیہ کوشش کررہی ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ اطلاعات کے مطابق جیل میں پانچ ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ قیدی سائیں بخش قتل کا ملزم ہے۔


متعلقہ خبریں