کراچی: گلشن معمار میں گھر گھر تلاشی، دس افراد زیر حراست

کراچی: گلشن معمار میں گھر گھر تلاشی، دس افراد زیر حراست

کراچی: گلشن معمار میں واقع  سری کرشنا مندر ہندو گوٹھ  کے اطراف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ملیرکے مطابق آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور حفاظتی نقطہ نظر سے علاقے میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

ہم نیوز نے ایس ایس پی ملیرکے حوالے سے بتایا ہے کہ گھر گھر تلاشی کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیرحراست افراد کے کوائف کی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کے بعد ہی ان کے متعلق کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ ہندو برادری  اپنا ہولی کا تہوار منا رہی ہے۔ اس موقع پر اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کے پیش نظر خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں