13ویں ساوتھ ایشین گیمز، پاکستانی دستے کی شرکت پر فیصلہ نہ ہوسکا

13ویں ساوتھ ایشین گیمز، پاکستانی دستے کی شرکت پر فیصلہ نہ ہوسکا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ سیف گیمز کے تربیتی کیمپس لگانے کا تاحال فیصلہ نہیں  کر سکی اور نہ پاکستانی دستے کی شمولیت پر کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

سیف گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے نام خط میں سیف گیمز کے تربیتی کیمپس نہ لگانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط کے متن میں شامل ہے کہ حکومت سیف گیمز سے متعلق سنجیدگی سے فیصلے کرئے، تربیتی کیمپس نہ لگائے گئے تو سیف گیمز میں میڈلز کیسے جیتے گے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ارسال خط میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ٹرئینگ کیمپس نہ لگنے کے سبب پاکستانی اتھلیٹس سیف گیمز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائیں گے۔

سیف گیمز کے حوالے سے ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو گیمز کے نتائج شرمناک ہو سکتے ہیں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال کی سیف گیمز کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں، سیف گیمز کیلئے پاکستانی دستے کی شرکت اور فنڈز کی فراہمی پر بھی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے اور اسپورٹس فیڈریشنز بھی حکومتی گرانٹس نہ ملنے کے باعث مایوسی کا شکار ہیں۔

13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز رواں سال دسمبر میں نیپال میں منعقد ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی سیف گیمز کی تیاریوں کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں