نیوزی لینڈ: ٹی وی اور ریڈیو پر اذان نشر ہو گی

نیوزلینڈ حکومت نے کورونا کے خاتمے کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو


ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے دن سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اذان براہ راست نشر کی جائے گی۔

جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کو آذان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی جائے گی اور کرائسٹ چرچ حملے میں شہید مسلمانوں کی یاد میں 2منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کے بجائے ان لوگوں کو یاد رکھا جائےجواس واقعہ میں بچھڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی پارلیمان میں تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز

نیوزی لینڈی کی وزیراعظم نے کرائسٹ چرچ کے لین وڈ میموریل پارک میں سپرد خاک کئے گئے حمزہ مصطفیٰ کے اسکول کا دورہ کیا۔ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے نسل پرستی کو پروان نہیں چڑھنے دینا کیونکہ نسل پرستی شدت پسندی کو جنم دیتی ہے

وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس سے پہلے جیسنڈا آرڈرن کیش میر ہائی اسکول پہنچیں تو طلبا نے دہشت گردی کی مذمت میں روایتی رقص ہاکا پیش کیا، سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے حمزہ مصطفیٰ، سید میلان، سمیت متعدد کا تعلق مذکورہ اسکول سے تھا، شہید طارق عمر بھی کیش میر ہائی اسکول کے سابق طالب علم تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے یعنی 15مارچ  کو نیوزی لینڈ میں نامعلوم  مسلح شخص  نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس دہشتگرد حملے میں کم ازکم 50 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کرائسٹ چرچ حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمان کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تھا اور وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز بھی اسلام علیکم سے کیا تھا۔

سفید فام قوم پرستی پوری دنیا کا مسئلہ ہے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سفید فام قوم پرستی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، ملک میں خودکار اسلحے کی دستیابی نیوزی لینڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے،  حملہ ایک آسٹریلوی شہری نے کیا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ مسئلہ ہمارے یہاں نہیں پایا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایجنسیاں گذشتہ نو ماہ سے خاص طور پر ایسے گروہوں کے رہنماؤں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ایجنسیوں کی سالانہ رپورٹس میں ہر بات کا تذکرہ نہیں ہوسکتا، حملہ آور نے نشانہ نیوزی لینڈ کو بنایا لیکن ان کے خیالات کی تشکیل کہیں اور ہوئی تھی، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس سوچ کو جڑ پکڑنے نہ دیں۔


متعلقہ خبریں