شہیدنعیم راشد کی اہلیہ کے انٹرویو پر وزیراعظم کا ردعمل

حکومت66لاکھ خاندانوں میں81ارب روپے تقسیم کرچکی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد کی اہلیہ کے انٹرویو پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اللہ اور رسول پر ایمان انسانی کے دل کو اتنا رحم دل بنا دیتا ہے کہ اپنے پیاروں کی جان لینے والے کیلئے بھی رحمدلانہ سوچ رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا کہ نعیم راشد کی اہلیہ کے الفاظ مسلم دنیا کے اندر اور باہر سب کو سمجھنے چاہئیں کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کتنی بڑی طاقت ہے۔

کرائسٹ چرچ حملے میں پاکستانی شہری نعیم راشد دوسردے نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نے ان کیلئے قومی اعزاز کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید نعیم راشد کیلئے ایوارڈ کا اعلان

سانحہ کرائسٹ چرچ: عالمی میڈیا میں پاکستانی ہیرو کے چرچے

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو نعیم راشد پر فخر ہے جو متعصب سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے۔

نعیم راشد کی قربانی کو عالمی میڈیا میں بھی سراہا گیا ہے اوربہادری کا اعتراف کرتے ہوئےاسے ہیروقرار دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے دوران دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرنے والے قابل فخر پاکستانی سپوت نعیم راشد نے اپنے بیٹے طلحہ نعیم کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا۔


متعلقہ خبریں