بھارت سےجونیئر ڈیوس کپ اور فیڈ کپ کی میزبانی چھن گئی

بھارت سےجونیئر ڈیوس کپ اور فیڈ کپ کی میزبانی چھن گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارت کو کھیل کے میدان میں ایک اور دھچکہ لگا ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں ویزا نہ دینے کی باعث بھارت سےجونیئر ڈیوس کپ اور فیڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔

بھارت نے8 سے 13 اپریل تک جونیئر ڈیوس کپ اور 15 سے 20 اپریل تک فیڈ کپ کی میزبانی کرنا تھی۔ مذکورہ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نےکھیل بھی شرکت کرنا تھی لیکن ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ویزے نہیں جاری کیے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ سے ایونٹس انتظامیہ نے میزبانی تھائی لینڈ کو دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی او سی کا بھارت کو مستقبل میں اولمپک کی میزبانی نہ دینے کا عندیہ

بھارت نےایونٹس کی میزبانی چھیننے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے کچھ ممالک کے کھلاڑیوں کو طویل سفر کرنا پڑتا، اس لیے ایونٹ کو منتقل کرنا پڑا۔

انتظامیہ کے ایک آفیشل نے واضح کیا ہے پاکستانی پلیئرز کو ویزے نہ جاری ہونے کی وجہ سے ایونٹس بھارت سے منتقل ہوئے۔اس پہلے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے کے باعث بھارت میں ہونے والے ایونٹس منسوخ کردیے گئے تھے۔

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایونٹ منسوخ کردیا تھا۔ بھارت نے پاکستانی شوٹرز کو شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے ویزا دینے سے انکار تو وہ ایونٹ بھی بھارت کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

پاکستانی اسنوکر پلیئرز کو ویزا نہ دینے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بنگلور میں اسنوکر ایشین ٹور کا تیسرا مرحلہ منسوخ کردیا تھا۔ متعصبانہ رویے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی جانب سے مستقبل میں کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی سے متعلق تمام درخواستوں کو معطل کرتے ہوئے کھیلوں کی بین الاقوامی فیڈریشز پر زور دیا کہ بھارت میں آئندہ کوئی ایونٹ نہ کروائے جائیں۔


متعلقہ خبریں