سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سینیٹ کمیٹی نے اخراجات کی تفصیل مانگ لی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سینیٹ کمیٹی نے حکومت سے اخراجات کی تفصیل مانگ لی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: سعودی ولی عہد کے  دورہ پاکستان  کے حوالے سے سینیٹ کمیٹی نے حکومت سے اخراجات کی تفصیل مانگ لی ہے ۔

سینیٹ کمیٹی برائے کیبنیٹ سیکریٹریٹ کا اجلاس اکیس مارچ کو طلب کرلیا گیاہے۔ اجلا س میں سعودی وکی عہد کے دورے پر ہونے والے اخراجات پر بریفنگ لی جائے گی۔

اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پروٹوکول گاڑیوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے فروی کے وسط میں 2روزہ دورہ پاکستان کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پررائل فیملی کے لیے 300 پراڈو گاڑیاں  بُک کرائی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت کے 8 بڑے ہوٹلوں کے 750 ایگزیکٹیو رومز بھی بک کرائے گئے تھے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی دو روزہ دورے کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالرز کے معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط  بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے:سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد: اربوں ڈالرز کے معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط

یہ بھی پڑھیے:سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، 750 ایگزیکٹیو رومز بک

کمیٹی نے وزیر اعظم ہاؤس کی نیلام کی جانے والی گاڑیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد کے زیر استعمال بم پروف گاڑیوں سمیت 102 قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کے لیے بولی لگائی گئی تھی۔

نیلامی کے لیے رکھی گئی گاڑیوں میں 1994 سے 2016 ماڈل کی گاڑیاں شامل ہیں۔ 28 مرسڈیز، آٹھ بی ایم ڈبلیوز اور مختلف اقسام کی دیگر گاڑیاں نیلامی میں شامل تھیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی نیلامی تین مراحل میں کی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 34 مقامی گاڑیوں کو نیلام کیا گیا، دوسرے مرحلے کی نیلامی میں امپورٹڈ گاڑیاں شامل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی: 70 گاڑیاں فروخت

انتظامی افسر کے مطابق دوسرے مرحلے ميں 16 گاڑیوں کی نیلامی نہیں ہو سکی۔ نیلام نہ ہونے والی گاڑیوں میں مرسڈیز بینز اور دو پانچ ہزار سی سی بی ایم ڈبلیو جیپیں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں