یونس ڈاگھا سیکرٹری خزانہ تعینات

یونس ڈاگھا سیکرٹری خزانہ تعینات

اسلام آباد: حکومت نے سیکرٹری تجارت یونس ڈاگھا کو سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا۔

‍‍ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گریڈ 18 سے 20 کے افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

نوٹیفکیشن کے مطابق یونس ڈاگھا کی تعیناتی کا اطلاق 22 مارچ سے ہوگا۔

یونس ڈاگھا سیکرٹری تجارت کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ 22 مارچ سے ان کی تعیناتی بطور سیکرٹری خزانہ کردی جائے گی۔

اس سے قبل یونس ڈاگھا سیکرٹری پانی و بجلی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ بطور سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈورکس اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی کام کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں