پاکستان تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے، عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے۔

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں:   مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت کو پہلے بھی امن مذاکرات کی دعوت دی اب بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے۔ پاکستان نے اپنا دفاع کیا۔

وزیراعظم نے بھارتی اشتعال انگیزیزی کا موثر جواب دینے پر مسلح افواج کو سراہا جبکہ مسلح افواج کے سربراہان نے 23 مارچ کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف  ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں