’کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنیوالے صرف 20 فیصد نوجوانوں کو روزگار مل رہاہے‘

خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد: ملک میں کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے والے صرف 20 فیصد نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے۔

یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن خالد مقبول صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں ہر سال 20 سے 25 ہزار نوجوان کمپیوٹر سائنسز میں گریجوایشن کررہے ہیں جن میں سے تین یا چارہزار کو ہی نوکریاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی ک رہنما ناز بلوچ نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ٹوئیٹر اکاؤنٹس میں زیادہ تر انڈیا کے ہیں۔

ناز بلوچ نے کہا کہ انڈیا سے آپریٹ ہونے والے ٹوئیٹر اکاونٹ پروپیگنڈہ کررہے ہیں، انڈیا بہت گندہ کھیل کھیل ریا ہے، ان معاملات کو دیکھنے کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ فیس بک کے لیے ایف آئی اے تھوڑی بہت مدد کرتی ہے، متعلقہ افراد کو ’سوفٹ‘ سی میل کرتی ہے۔

اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ معاملہ سب  کے ساتھ ہوا ہے، کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں اس حوالے سے بات کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں