کراچی ایئر پورٹ پر آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی عائد

سندھ حکومت کی آن لائن ٹیکسی سروس کو بند کرنے کی دھمکی

کراچی: کراچی ایئر پورٹ پر آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انوکھا حکم سنا دیا۔ کراچی ایئر پورٹ پر پرائیویٹ ٹیکسیوں میں شوق سے آئیں لیکن آن لائن ٹیکسی سروس داخل نہیں ہوگی۔

حکومت کی جانب سے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرکے حکام کو عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر دو آن لائن ٹیکسی سروس کےداخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی کے احکامات جاری کر دئیے۔ احکامات اوبر اور کریم کے پرنسپل افسران کے نام جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی آن لائن ٹیکسی سروس کو بند کرنے کی دھمکی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے ویجلنس حکام کو عائد پابندی پر عملدر آمد کرانے کے بھی احکامات جاری کیے۔ پابندی حکومت سندھ کے سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی آئی جی ٹریفک کے خطوط پرعائد کی گئی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس بھی رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ ایئر پورٹ پردیگر ٹیکسی سروسز کی طرح اتھارٹی کی اجازت اور رجسٹریشن ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پہلے بھی آن لائن ٹیکسی سروس کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں