2017 کا کمال فن ایوارڈ  ڈاکٹر جمیل جالبی کے نام


اسلام آباد: 2017 کا کمال فن ایوارڈ ممتاز محقق، نقاد اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی نے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اکادمی ادبیات نے کمال فن ایوارڈ اور2017 کی کتابوں کے لیے قومی ادبی ایوارڈ ز کا اعلان کردیا۔

سیکریٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نے ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ایوارڈ کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کمال فن ایوارڈ ملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے۔ جو ہر سال کسی بھی اہل قلم کو زندگی بھر کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادبی میلہ، ہم نیٹ ورک کی صدر نے خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا

ایوارڈ کے ساتھ دس لاکھ روپے کی نقد رقم بھی پیش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر 2017 کے قومی ادبی ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔

علامہ اقبال ایوارڈ نصیر ترابی کی کتاب لاریب، خواجہ غلام فرید ایوارڈ سعید اختر کی کتاب نوکھ۔ اورسعادت حسن منٹو ایوارڈ خالدہ حسین کی کتاب جینے کی پابندی کو دیا گیا۔

اسی طرح وارث شاہ ایوارڈ محمد خاں ناصر کی کتاب ہونگ، خوشحال خان خٹک ایوارڈ رویل خان رویل کی کتاب صدف کبنی ملغلری، افضل احسن رندھاوا ایوارڈ  ڈاکٹر ناصر بلوچ کی کتاب جھوٹا سچا کوئی نہ اور شاہ عبدالطیف ایوارڈ ادل سومرو کی کتاب نیرولی جو خواب کو دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تین روزہ لٹریچر فیسٹیول ختم

مست توکلی ایوارڈ احمد زہیر کی کتاب زپتیں زہی، پطرس بخاری ایوارڈ میاں رضا ربانی کی کتاب اوجھل لوگ (Invisible People) اور سائیں احمد علی ایوارڈ حسام حر کی کتاب حسنت جمیع خصالہ کو دیا گیا۔

واضح رہے قومی ادبی انعام حاصل کرنے والی ہر کتاب کے مصنف کو دو دو لاکھ روپے بطور انعام دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں